وفاقی وزیرفوادچوہدری کا2022میں پہلاخلائی مشن بھیجنے کااعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی وزیرفوادچوہدری کا2022میں پہلاخلائی مشن بھیجنے کااعلان
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کاکہنا ہے کہ مستقبل میں بجلی کی ترسیل کھمبوں اور تاروں کی بجائے گرین انرجی سے ہوگی، انہوں نے2022 میں پاکستان کا پہلا خلائی مشن بھیجنے کا بھی اعلان کیا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کاکہنا ہے کہ مستقبل میں بجلی کی ترسیل کھمبوں اور تاروں کی بجائے گرین انرجی سے ہوگی، انہوں نے2022 میں پاکستان کا پہلا خلائی مشن بھیجنے کا بھی اعلان کیا۔

کراچی میں وزیرسائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے فیوچر سمٹ کے تیسرے سیشن سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ  ماضی میں  پاکستان میں سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے پر توجہ نہیں دی گئی، لیکن مستقبل میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ ہم ساؤتھ ایشیا کا سب سے بڑا بائیو ٹیکنالوجی سینیٹر بنا رہے ہیں، مستقبل میں بجلی کی ترسیل کھمبوں اور تاروں کی بجائے گرین انرجی سے ہو گی۔

فواد چوہدری کاکہناتھا کہ مستقبل میں آلو، ٹماٹر اور پیاز بیچ کر اپنا خسارہ پورا نہیں کر سکتے، پاکستان کو مستقبل میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہوگا۔ پاکستان جنوبی ایشیا کا پہلا ملک تھا جس نے فائبر آپٹک بچھایا، انہوں نےکہا کہ پاکستان میں 1951 میں سائنسی تحقیق کی بنیاد رکھی گئی، اُس وقت اسلامی دنیا اور تیسری دنیا میں کوئی ایسا ادارہ نہ تھا، 60 کی دہائی میں پانی پر تحقیق شروع کی گئی، پاکستان دنیا میں پانی پر تحقیق کرنے والا دنیا کا پہلا ملک تھا۔

انہوں نے کہا70کی  دہائی کے بعدہم کھوگئے اور دنیا کی بہترین یونیورسٹیاں بنانے کی بجائے مدرسے بناتے رہے اور ان کی خدمت کرتے رہے، ہم نے ایم آئی ٹی اور ہاورڈ بنانے کے مواقع ضائع کیے، 70 کی دہائی میں ضیاالحق کے دورمیں امریکا سے بہت کچھ لیتے رہے۔

وفاقی وزیرکاکہناتھا کہ چین، سنگاپور، ملائیشیا، انڈونیشیا، کوریا اور پاکستان میں فرق صرف سائنس و ٹیکنالوجی کا ہے۔ انہوں نےکہا کہ میں بہانے بہانے سے وزیراعظم کوبتاتا ہوں کہ ان ممالک میں سائنس وٹیکنالوجی کا وزیر تقریباً ڈپٹی پرائم منسٹرہے، اللہ کرے وزیراعظم کا دھیان آجائے، ابھی تک تو نہیں آیا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ  ایئر فورس کے پائلٹس کی ٹریننگ اچھی ہوتی ہے، پاکستان میں بھی ایئر فورس ہی خلا باز کا انتخاب کرے گی، وزیر اعظم کی سائنس اورٹیکنالوجی پرخصوصی توجہ ہے ، جس کے پاس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے متعلق آئیڈیاز ہیں ہم سے شیئر کرے۔ کوشش ہے نوجوانوں کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں چارج دے سکیں، ادائیگیاں موبائل فون پر لے آئیں گے۔

کراچی میں کچرے کےحوالے سےفوادچوہدری نے سندھ حکومت پر تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں کچرااس لیے ہے کہ یہاں کچراحکومت ہے ،جب تک وزیراعلیٰ سندھ اوران کی کابینہ کے دوچار ارکان کچرے کے ڈبے میں نہیں گریں گے ،کچراصاف نہیں ہوگا۔

Related Posts