پاکستان افغانستان میں قائم کردہ اپنے تین اسپتال جلد فعال کرے گا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت پاکستان افغان ڈاکٹروں کی تربیت کیلئے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کی ایک شاخ کابل میں کھولے گی، جس سے افغان ڈاکٹروں کو اپنے ہی ملک میں عالمی معیار کا کورس پڑھنے کو ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

افغانستان میں خواتین پر پابندیاں، یورپین یونین کی شدید مذمت

اس امر کا اعلان اسلام آباد میں افغان وزیر صحت ڈاکٹر قلندر عباد اور وفاقی وزیر صحت عبد القادر پٹیل کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔ افغان وزیر صحت ڈاکٹر قلندر عباد نے اسلام آباد میں اپنے پاکستانی ہم منصب عبدالقادر پٹیل سے ملاقات کی، اس موقع پر
صحت کے شعبے میں ہمہ پہلو تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ فغان ڈاکٹروں کو عالمی معیار کے مطابق اسپیشلائزیشن پروگرام کے لیے
College of Physicians & Surgeons Pakistan (CPSP) کی ایک برانچ کابل میں کھولی جائے
گی جس کی بدولت افغان ڈاکٹروں کو FCPS اور MCPS کرنے کی سہولت اپنے ملک میں میسر آئے گی۔

ملاقات میں اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ پاکستان کی جانب سے افغانستان میں بنائے گئے تین ہسپتالوں کو حکومت پاکستان مکمل فعال کرے گی۔ نیز دونوں ممالک پولیو کے خاتمے کے لیے  مل کر ہم آہنگی سے کام کریں گے۔ افغان وزارت صحت کے کارکنوں کی صلاحیتوں میں بہتری کے لیے مشترکہ ٹریننگ پروگرام بھی ترتیب دیے جائیں گے۔

Related Posts