افغانستان میں خواتین پر پابندیاں، یورپین یونین کی شدید مذمت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان میں خواتین پر پابندیاں، یورپین یونین کی شدید مذمت
افغانستان میں خواتین پر پابندیاں، یورپین یونین کی شدید مذمت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

برسلز:افغانستان میں بر سر اقتدار طالبان کی جانب سے خواتین کی نقل و حرکت پر مزید پابندیوں کی یورپین یونین نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ یورپین یونین خواتین کی نقل و حرکت کی آزادی پر طالبان کی طرف سے اضافی پابندیوں کی مذمت کرتا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ پابندیاں طالبان کی جانب سے اپنے ابتدائی وعدوں کے برعکس اور افغان خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کی پہلے سے ہی شدید خلاف ورزیوں کے علاوہ ہیں۔

یورپی یونین ڈی فیکٹو حکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون خاص طور پر انسانی حقوق، مہاجرین اور انسانی حقوق کے تحت افغانستان کی ذمہ داریوں کا احترام کریں اور تمام افغان آبادی کے انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے احترام کو یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیں:اسرائیل کا شیریں ابو عاقلہ کے قتل پر امریکی تحقیقات میں تعاون نہ کرنیکا فیصلہ

ترجمان نے یاد دلایا کہ افغان خواتین اور لڑکیاں ثانوی تعلیم سے محروم رہتی ہیں، اپنے سفر اور نقل و حرکت میں پابندیوں کا سامنا کرتی ہیں، انہیں عوامی اور معاشی زندگی کے بیشتر پہلوں سے محروم رکھا جاتا ہے۔

Related Posts