ایف آئی اے کی کارروائی،غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف آئی اے کی کارروائی،غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
ایف آئی اے کی کارروائی،غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم حمزہ سہیل اور عماد محمود کو راجہ بازار راولپنڈی سے حراست میں لیا گیا، ملزمان بغیر لائسنس کے غیر ملکی کرنسی کی خریدو فروخت میں ملوث تھے۔

ملزمان کے قبضہ سے اڑھائی کروڑ روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی بر آمد کی گئی۔ برآمد ہونے والی غیر ملکی کرنسی میں امریکی ڈالرز، ترکش، یو اے درہم، قطری ریال، برطانوی پاونڈ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:سی ٹی ڈی کی کارروائی، سابق وزیرداخلہ شجاع خانزادہ پر حملے میں ملوث سہولت کار گرفتار

ایف آئی اے ذرائع کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،تاہم مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Related Posts