ایل او سی پر اشتعال انگیز، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ministry-of-Foreign-Affairs
Ministry-of-Foreign-Affairs

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے گیارہ جنوری کو سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو پیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے 11 جنوری کو سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا گیا ۔

ترجمان کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو احتجاجی مراسلہ بھی تھمایا گیا،بھارتی فورسز نے 11 جنوری کو کوٹ کٹیرا اور کریلا سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں: مسلح افواج کسی بھی بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں، میجر جنرل آصف غفور

ترجمان کے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ سے چوبیس سالہ محمد اشتیاق شہید ہوا،بھارتی ناظم الامور کی طلبی ڈی جی ساؤتھ ایشیاء زاہد حفیظ چوہدری نے کی۔

مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کی طرف سے 2017 سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں تیزی آئی ہے اور اس دوران بھارت کی جانب سے سیکڑوں بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔

ترجمان نے بتایاکہ بھارت کی طرف سے پاکستانی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں،بھارت کی طرف سے سیز فائر خلاف ورزی عالمی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان کے مطابق ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت سے علاقائی امن کو خطرہ ہے۔بھارت ایسے اقدامات سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ بھارت 2003 کے جنگ بندی انتظامات کا احترام کرے۔

Related Posts