مسلح افواج کسی بھی بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں، میجر جنرل آصف غفور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Director General ISPR Major General Asif Ghafoor

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج کسی بھی بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ بھارتی آرمی چیف صرف عوام کو خوش کرنے کیلئے بیان بازی کر رہے ہیں۔

پاک فوج کے ترجمان کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول کے حوالے سے بھارتی آرمی چیف اپنی عوام کو خوش کرنے کے لیے بیان بازی کر رہے ہیں۔

میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف منوج موکنڈ نراوانے کے یہ بیانات معمول کی ہرزہ سرائی ہے۔

مزید پڑھیں:انتہا پسندانہ نظریہ نے بھارت کے ایک ارب سے زائد عوام کو یرغمال بنا لیا ہے ،عمران خان

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کے آرمی چیف نے گیدڑ بھپکی لگاتے ہوئے کہا تھا کہ انڈین پارلیمنٹ اگر چاہے تو آزاد کشمیر بھی ہمارا ہوسکتا ہے۔

اپنے بیان میں بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ہر شخص نے بہترین کام کیا ،چاہے وہ ایل اوسی پر تعینات ہو یا عام شہری علاقوں کو کنٹرول کرنا ہو اور مجھے فوجی اہلکاروں سے کوئی شکایت نہیں۔

نئے بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہمیں مغربی سرحدوں سے زیادہ خطرات لاحق ہیں اور سیاچن ہمارے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ یہ خطہ ہمارے لیے بہت اہم ہے۔

Related Posts