پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان: مارکیٹ 685 پوائنٹس گر گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان: مارکیٹ 685 پوائنٹس گر گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان: مارکیٹ 685 پوائنٹس گر گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج   مندی کا رجحان غالب رہا، منفی رجحان کے باعث اسٹاک ایکسچینج میں 685  پوائنٹس کی کمی ہوئی جس سے انڈیکس 40 ہزار کی نفسیاتی حد بحال نہ رکھ سکا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز 685.90 پوائنٹس کی کمی کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس میں  39 ہزار 457.73 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈنگ جاری ہے۔ 

دوسری جانب کے ایس ای 30 انڈیکس 313.58 پوائنٹس کی کمی کے بعد 18 ہزار 140.93 کی سطح پر آگیا جبکہ کے ایس اے آل شیئر انڈیکس 309.71 پوائنٹس کی کمی کے بعد 27 ہزار 733.11 پوائنٹس پر آگیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  بھی  پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب رہا ، 100 انڈیکس 580 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار 143.63 اپوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی جاری رہی ، کاروبارکےاختتام پر 100 انڈیکس 580.77 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار 143.63 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی جاری، 580 پوائنٹس گر گئے

Related Posts