کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز (جمعہ) کے دوران 150.93 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔
مندی کے باعث 100 انڈیکس 47489.95 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روزکے دوران کاروبار میں 0.32 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 13 کروڑ 68 لاکھ 67 ہزار 592 شیئرز کا لین دین ہوا۔
جبکہ دوسری جانب روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 22 پیسے مہنگا ہو گیا، جبکہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 150 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 22 پیسے مہنگا ہو گیا۔
مزید پڑھیں: حکومت کا کاٹن اکانومی کے فروغ کا فیصلہ درست ہے،میاں زاہد حسین