پاکستان اسٹاک ایکسچینج،کے ایس ای100انڈیکس 600پوائنٹس گھٹ گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،کے ایس ای100انڈیکس 600پوائنٹس گھٹ گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،کے ایس ای100انڈیکس 600پوائنٹس گھٹ گیا

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ پیر کو بدترین مندی کی لپیٹ میں رہی،کے ایس ای100انڈیکس 600پوائنٹس گھٹ گیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے92ارب سے زائد روپے ڈوب گئے۔

سرمائے کا مجموعی حجم83کھرب روپے سے گھٹ کر82کھرب روپے کی کم سطح پر آگیا، مندی کی لہر آنے سے75.72فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ پیر کو کاروبار کے آغاز سے ہی دبا کی زد میں رہی سرمایہ کاروں نے منافع کی خاطر حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کی وجہ سے انڈیکس 47600،47500، 47400، 47300،47200اور47100پوائنٹس کی6بالائی حد سے نیچے گرگیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں 601.01پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس47603.36پوائنٹس سے گھٹ کر 47002.35پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 240.64پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 19113.68پوائنٹس سے کم ہوکر 18873.04پوائنٹس پر بند ہوا۔

جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32563.64پوائنٹس سے کم ہوکر 32191.58پوائنٹس ہو گیا۔مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 92ارب62کروڑ50لاکھ97ہزار425روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم83کھرب 16ارب 63کروڑ67لاکھ 62ہزار263روپے سے کم ہو کر 82کھرب24ارب 1کروڑ16لاکھ 64ہزار838روپے ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو 18ارب روپے مالیت کے 65کروڑ51لاکھ 22ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو 21ارب روپے مالیت کے76کروڑ14لاکھ 22ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر 416کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے78کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،315میں کمی اور23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 9کروڑ88لاکھ،بائیکو پیٹرولیم 5کروڑ28لاکھ،جہانگیر صدیق5کروڑ3لاکھ،کے الیکٹرک لمیٹڈ 2کروڑ83لاکھ اور ٹریٹ کارپوریشن 2کروڑ23لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے ہینو پاک موٹرز کے حصص کی قیمت میں 42.95روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعدا سکے حصص کی قیمت 615.62روپے ہو گئی۔

Related Posts