پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن کے آغاز سے ہی تیزی، 540سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن کے آغاز میں ہی تیزی، 540سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن کے آغاز میں ہی تیزی، 540سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز سے ہی تیزی دیکھنے میں آئی۔ 100 انڈیکس 540  سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد 31،500 کی سطح عبور کر گیا۔

گزشتہ ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 795 پوائنٹس اضافے کے بعد 30 ہزار 467 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا جبکہ آج یہ 31،500 کی سطح عبور کر چکا ہے۔ 100 انڈیکس میں گزشتہ ہفتے سے اب تک 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزارتِ خزانہ نے قومی بچت اسکیموں کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا، شرح منافع برقرار

موجودہ کاروباری ہفتہ 100 انڈیکس کے لیے اب تک مثبت رہا ہے جبکہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران شیئرز کی قیمت میں بھی اضافہ نوٹ کیا گیا جس سے مارکیٹ کیپٹلائزیشن 105 ارب روپے کے اضافے کے بعد 6187 ارب روپے کی سطح پر آ گئی۔

یاد رہے کہ  گزشتہ ماہ کے آخری مالی ہفتے کے تیسرے دن  پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور 403 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 30 ہزار 584 پوائنٹس پر ہوا جس میں اضافے کے بعدانڈیکس  30 ہزار 988 کی سطح پر پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز 403پوائنٹس کا اضافہ

Related Posts