پاکستان اور سعودی عرب کا ’روڈ ٹو مکہ‘ منصوبے کو کراچی تک توسیع دینے پر اتفاق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan, Saudi Arabia agree to extend ‘Road to Makkah’ project to Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اور سعودی عرب نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے پر عمل درآمد کے لیے تمام ضروریات کو جلد سے جلد پورا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

روڈ ٹو مکہ منصوبہ سعودی عرب کے مہمانوں کی خدمت کے پروگرام کا ایک لازمی حصہ ہے جس کا مقصد مملکت کی معیشت کو متنوع بنانا ہے اور اس کے تحت عازمین اپنے اپنے ممالک کے ہوائی اڈوں پر امیگریشن کے طریقہ کار سے گزرتے ہیں۔

پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے پہلے منصوبے کو اسلام آباد کے علاوہ دیگر شہروں کے ہوائی اڈوں تک پھیلانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس میں کراچی خاص طور پر نمایاں ہے۔ یہ سہولت اس وقت صرف اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دستیاب ہے۔

سول ایوی ایشن کے مطابق پاکستانی عازمین حج کو اس سال کے حج کے لیے منصوبے کے تحت مجوزہ لاہور اور کراچی ایئرپورٹس پر طریقہ کار مکمل کرنے کے بعد جدہ ایئرپورٹ پر امیگریشن کے عمل سے بچایا جا سکتا ہے۔

جہاں تک اس سال کے حج کا تعلق ہے، پاکستان کو آئندہ حج کے لیے مختص نشستوں کی کل تعداد تقریباً 180000 ہے ،ان میں پرائیویٹ حج آپریٹرز کے لیے مختص نشستیں بھی شامل ہیں۔

درخواست گزاروں کو راغب کرنے کے لیے حکومت نے گزشتہ 5 سالوں میں حج کرنے والوں کو آئندہ حج کے لیے درخواست دینے کی اجازت بھی دی تھی۔ حکام نے عازمین حج کے لیے مختصر حج پیکیج متعارف کرایا ہے جبکہ اسپانسر شپ اسکیم اس سال بھی لاگو ہے۔

Related Posts