اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت جھوٹ اور دروغ گوئی کی بنیاد پر لائن آف کنٹرول پر فوجی کارروائی کا بہانہ ڈھونڈ رہا ہے۔ پاک فوج کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا 27 فروری کے مقابلے میں سخت جواب دے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی فوج کے ہزاروں سپاہی برسہا برس سے جاری بہادر کشمیریوں کی آزادی کے لیے انصاف پسند تحریک کو روکنے میں ناکام رہے۔ موجودہ بھارتی جارحیت بھی کامیاب نہیں ہوسکے گی۔
میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی فوج دنیا کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری ظلم و ستم سے ہٹانا چاہتی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں میڈیا بلیک آؤٹ ہے جبکہ اس کے مقابلے میں آزاد کشمیر بین الاقوامی میڈیا اور اقوام متحدہ کے عسکری مبصرین کو بھی اپنی مرضی کے علاقوں میں جانے کی آزادی دیتا ہے۔ کیا بھارت ایسا کرسکتا ہے؟
Should there be an attempt by Indian Army to undertake any misadventure, Pakistan’s response shall be even stronger than that of 27 Feb 2019.
Thousands of Indian troops have failed to suppress just struggle of brave Kashmiris for decades. Current surge won’t succeed either.— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 8, 2019
یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حالیہ کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران کہا کہ پاک فوج مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی جائز جدوجہد کے لیے کسی بھی حد تک جائے گی۔ جنرل قمر باجوہ کی سربراہی میں ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران بھارت کے اقدامات کے خلاف حکومتی حکمت عملی کی مکمل حمایت کافیصلہ بھی کیا گیا۔
مزید پڑھیئے: پاک فوج کشمیریوں کی جائز جدوجہد کے لیے کسی بھی حد تک جائے گی۔ آرمی چیف