اسلام آباد: پاکستان فری لانسنگ میں بھارت سے کہیں آگے اور بڑا ملک بن گیا ہے جبکہ عالمی درجہ بندی میں امریکا، برطانیہ اور برازیل کے بعد پاکستان کا نمبر چوتھا ہے۔
آن لائن رقم تبادلے اور ادائیگی کی فرم پے یو نیر کے مطابق آج پاکستان آن لائن بزنس میں اپنا لوہا منوا رہا ہے جس کا پہلے کوئی تصور نہیں تھا۔پے یو نیر کی جاری کردہ عالمی درجہ بندی کے مطابق فری لانسنگ میں امریکا پہلے، برطانیہ دوسرے، برازیل تیسرے جبکہ پاکستان چوتھے نمبر پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روس نے انسان نما روبوٹ کو راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیج دیا
اسی فہرست میں آگے چل کر پانچویں نمبر پر یوکرائن، چھٹے پر فلپائن، ساتویں پر بھارت، آٹھویں پر بنگلہ دیش، نویں پر روس اور دسویں نمبر پر سربیا موجود ہے۔
پاکستان میں پے یو نیر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس کے مقابلے میں فری لانسنگ میں 47 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ خود حکومت نے بھی اس معاملے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
یاد رہے ہمسایہ ملک عوامی جمہوریہ چین روبوٹس تخلیق کرنے کی دوڑ میں سب سے آگے رہنے والے ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔ گزشتہ برس چین نے زندگی کے مختلف شعبہ جات میں کار آمد تقریباً ڈیڑھ لاکھ روبوٹس بنائے۔
مزید پڑھیں: عوامی جمہوریہ چین روبوٹس بنانے والا صفِ اول کا ملک بن گیا۔ رپورٹ