عوامی جمہوریہ چین روبوٹس بنانے والا صفِ اول کا ملک بن گیا۔ رپورٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوامی جمہوریہ چین روبوٹس بنانے والا صفِ اول کا ملک بن گیا۔ رپورٹ
عوامی جمہوریہ چین روبوٹس بنانے والا صفِ اول کا ملک بن گیا۔ رپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بیجنگ:ہمسایہ ملک عوامی جمہوریہ چین روبوٹس تخلیق کرنے کی دوڑ میں سب سے آگے رہنے والے ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔ گزشتہ برس چین نے زندگی کے مختلف شعبہ جات میں کار آمد تقریباً ڈیڑھ لاکھ روبوٹس بنائے۔

بیجنگ میں منعقدہ عالمی روبوٹ کانفرنس میں روبوٹ ٹیکنالوجی کے مختلف امور پرپوری دنیا سے  حکام اور ماہرین کے درمیان تبادلہ خیال ہوا۔ اس دوران چین کی متعلقہ وزارت نے شرکائے کانفرنس کو بتایا کہ چین نے جو ایک لاکھ پچاس ہزار روبوٹس تیار کیے وہ تمام دنیا کے تخلیق کردہ روبوٹس کی کل تعداد کا چالیس فیصد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کی آمد کی خوشخبری متوقع

چین کے روبوٹس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال کیا جاتا ہے جو موجودہ دور میں اتنی ترقی کر گئی ہے کہ روبوٹس نہ صرف ریاضی، فزکس اور کیمسٹری کے پیچیدہ مسائل حل کرسکتے ہیں بلکہ نیوز اسٹوڈیو میں بیٹھ کر خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں۔

روبوٹس نے انسانی زندگی کو آسان بنا دیا ہے۔ روبوٹ زندگی کے لاتعداد شعبہ جات میں مصروفِ عمل ہیں۔ ٹیکنالوجی کی مدد سے انسان اتنی ترقی کرچکا ہے کہ کتنے ہی شعبہ جات میں خود اپنے ہاتھ سے کام کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوتی۔

یاد رہے کہ  چینی مصنوعات پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےفیصلے سے امریکی  معیشت میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ مندی کی طرف جانے لگی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے اضافی ٹیرف کے اعلان کے بعد سے امریکی اسٹاک مارکیٹ میں تین فیصد کمی ہوئی۔ ڈاؤ جونز میں 2.4 فیصد، ایس اینڈ پی میں 500 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 2.6 فیصد گراوٹ جبکہ نسداق کمپوزیٹ انڈیکس میں اب تک تین فیصد کی کمی ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں:امریکا چین معاشی جنگ، ٹرمپ کے فیصلے سے اسٹاک مارکیٹ میں مندی

Related Posts