اسلام آباد: ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے ملک کے اندر ای پاسپورٹس کے اجراء کے لئے فیس شیڈول کا اعلان کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، 5 سالہ میعاد کے ساتھ عام 36 صفحات پر مشتمل ای پاسپورٹ کی عام فیس 9,000 روپے اور ارجنٹ فیس 15,000 روپے مقرر کی گئی ہے۔
جبکہ 10 سالہ میعاد کے ساتھ عام 36 صفحات کے ای پاسپورٹ کی عام فیس 13,500 روپے ہے اور ارجنٹ فیس 22,500 روپے ہے۔
اسی طرح 5 سال کی میعاد کے ساتھ عام 72 صفحات کے ای پاسپورٹ کی عام فیس 16,500 روپے اور ارجنٹ 27,500 روپے ہے، جب کہ 10 سالہ میعاد کے ساتھ عام 72 صفحات کے ای پاسپورٹ کی عام فیس 24,750 روپے ہے، ارجنٹ فیس 40,500 روپے ہے۔
موجودہ فیس کا شیڈول سفارتی، سرکاری اور عام کیٹیگریز کے لیے جاری کیا گیا۔
مزید پڑھیں:اقوامِ متحدہ کی قراردادیں کاغذ کے سوا کچھ نہیں ہیں، وزیرِ خارجہ
مزید یہ کہ پہلے مرحلے میں ای پاسپورٹ صرف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے جاری کیے جائیں گے۔ ملک کے دیگر شہروں سے سروس کے آغاز کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔