مسلح افراد لوٹ مار کیلئے سب رجسٹرار آفس صدر ٹاؤن پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسلح افراد لوٹ مار کیلئے سب رجسٹرار آفس صدر ٹاؤن پہنچ گئے
مسلح افراد لوٹ مار کیلئے سب رجسٹرار آفس صدر ٹاؤن پہنچ گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد میں ڈاکوؤں کی موجیں،مسلح افراد لوٹ مار کیلئے سب رجسٹرار آفس صدر ٹاؤن پہنچ گئے۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تین سے چار مسلح افراد کی کلفٹن بلاک 2 کے پلازہ میں قائم سب رجسٹرار آفس سے ڈکیتی کی کوشش کی۔

ملزمان کی جانب سے بلڈنگ کے فرسٹ فلور پر قائم آفس کے عملے سے لوٹ مار کی کوشش کی گئی، جمعہ نماز کے وقت سب رجسٹرار آفس میں موجود اسٹاف نے اندر سے دروازے بند کرکے خود کو بچالیا۔

مسلح افراد دن دہاڑے سرکاری دفتر میں موجود ملازمین کو دہمکیاں دیتے ہوئے فرار ہونے میں با آسانی کامیاب ہوگئے۔

مزید پڑھیں:کراچی، پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 4 انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

ناصر علی کا اس حوالے سے کہنا تھ کہ مذکورہ واقعے کی اطلاع بوٹ بیسن پولیس کو دی ہے، اس سے قبل بھی ہمارے دفتر میں گُھس کر ڈکیتی کی گئی ہے۔

Related Posts