ذاتی مفادات کی خاطر پاکستان کے ساتھ مذاق کیا گیا، نواز شریف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ذاتی مفادات کی خاطر پاکستان کے ساتھ ظالمانہ مذاق کیا گیا۔

پاکستان کے سینئر پارٹی رہنماؤں کے وفد سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق آئی ایس آئی چیف جنرل فیض حمیدکو ملک کی موجودہ حالت کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

اُنہوں نے کہا کہ حقیقت سب کے سامنے ہے۔ اب کوئی نام یا چہرہ چھپا نہیں ہے۔ پاکستان کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال کیا گیا۔ یہ قوم کے ساتھ ایک ظالمانہ مذاق تھا۔

جمعرات کو اسٹین ہاپ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ، پرویز رشید اور جاوید لطیف بھی موجود تھے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مزید ملاقاتیں ہوں گی اور پارٹی کی انتخابی مہم ان کے قائد کی ہدایت کے مطابق شروع کی جائے گی۔ انہوں نے تصدیق کی کہ مریم نواز اگلے ہفتے واپس آئیں گی۔

جبنواز شریف کی واپسی کے بارے میں پوچھا گیا تو رانا ثنا اللہ نے کہا، مریم نواز شریف واپس آئیں گی اور پارٹی کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔ ان کی واپسی کے حوالے سے قانونی چارہ جوئی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:اقوامِ متحدہ کی قراردادیں کاغذ کے سوا کچھ نہیں ہیں، وزیرِ خارجہ

رانا ثنا اللہ نے واضح کیا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مسلم لیگ ن کی قیادت میں کوئی اختلافات نہیں ہیں۔

Related Posts