پاکستان کو تین سال میں 75 ارب ڈالر واپس کرنے ہیں، مفتاح اسماعیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کو تین سال میں 75 ارب ڈالر واپس کرنے ہیں۔

سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف ڈیفالٹ کیخلاف انشورنس ہے، اگلے 9 ماہ تک پاکستان کے ڈیفالٹ کے کوئی چانس نہیں، 3 سال میں 75 ارب ڈالر واپس کرنے ہیں جس کے لیے ایک ہی راستہ ہے قرض واپسی کیلئے قرض لیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس نہیں لگانا چاہتے تھے لیکن آئی ایم ایف نہیں مانا جس کی وجہ سے اس طبقے پر ٹیکس لگائی گئی۔

22 لاکھ دکاندار ہیں، صرف 3 ہزار ٹیکس دیتے ہیں۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف کا پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہوگیا ہے، جس کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالر ملیں گے۔

مزید پڑھیں:غریب عوام کو ایک اور جھٹکا، بجلی 1 روپے 25 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگئی

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ صوبوں کو وفاق سے 60 فیصد حصہ مل جاتا ہے، صوبے ٹیکس نہیں لیتے، لیکن اب وقت آگیا ہے کہ اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Related Posts