غریب عوام کو ایک اور جھٹکا، بجلی 1 روپے 25 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: مہنگائی سے پریشان عوام کے لئے ایک اور بُری خبر آگئی، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ڈسکوز صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ مالی سال 23-2022 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

نیپرا کے مطابق اس کا اطلاق ماہ جولائی، اگست اور ستمبر 2023 کے بلوں پر ہوگا، ڈسکوز نے نیپرا کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی درخواست دی تھی، اتھارٹی نے ڈسکوز کی درخواست پر 24 مئی کو عوامی سماعت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

ایس سی او اجلاس، رابطوں کے فروغ سے معاشی استحکام حاصل کیاجاسکتا ہے۔وزیراعظم

قبل ازیں صارفین سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں 47 پیسے ایوریج فی یونٹ چارج کیا جا رہا تھا جو کہ جون 2023 تک تھا۔

فیصلے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا جبکہ اسکا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

Related Posts