پاکستان نے دہشتگردوں کی موجودگی سےمتعلق بھارتی بیان مستردکردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

dr-faisal
دفتر خارجہ نے پاکستان میں اقلیتوں کی آبادی کم ہونے کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ترجمان دفترخارجہ نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  بالا کوٹ میں دہشتگردی کے کیمپ کو فعال کرنے کا الزام بے بنیاد ہے ،  بھارت کا پاکستان پر در اندازی کا الزام مقبوضہ کشمیرسےتوجہ ہٹانےکی کوشش ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے  بھارتی آرمی چیف کے بیان کو مسترد کردتے ہوئے کہا  کہ بھارت اپنے ان ہتھکنڈوں سے عالمی برادری کو گمراہ نہیں کر سکتا اور نہ ہی ایسے بیانات سے جمّوں و کشمیر میں جاری بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو چھپایا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ  بھارتی اقدامات خطے کے امن اور استحکام کیلئے خطرہ ہیں،بھارتی فورسز کی جانب سے سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزیوں سے 2019 میں 26 بے گناہ شہری شہید اور 124 زخمی ہوئے ہیں عالمی برادری کو بھارت کو ماحول مزید کشیدہ کرنے والے اقدامات سے روکنا ہوگا۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت یواین فوجی مبصرگروپ کووادی میں نہیں جانےدےرہ جبکہ یواین فوجی مبصرگروپ آزادکشمیرمیں کہیں بھی آزادی سےجاسکتاہے، مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی سرپرستی سے جاری مظالم چھپ نہیں سکتے۔

واضح رہے کہ بھارت کی برّی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے پاکستان پر الزام لگایا تھا کہ پاکستان نے بالاکوٹ میں دہشت گردوں کے کیمپ دوبارہ قائم کر دیے ہیں جہاں موجود 500 سے زائد شدّت پسند بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں در اندازی کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے الزامات جھوٹے آپریشن کاتسلسل ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آرنے بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکیوں پر دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہاتھا کہ بھارتی عسکری قیادت کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں،  دہشتگردوں کے کیمپ کی موجودگی کا الزام فالس فلیگ آپریشن اور مہم جوئی کا بہانہ ہے۔

Related Posts