پاکستان ہم سے کوئی جنگ نہیں جیت سکتا، بھارتی وزیر دفاع راجناتھ کی بڑھک 

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Defence Minister

پونا: بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایک بار پھر بڑھکیں مارتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارت سے کوئی روایتی جنگ نہیں جیت سکتا اس لیے اس نے پراکسی وار کا راستہ چنا۔

ہم اپنی خودمختاری اور اپنے ملک کے شہریوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہیں مگر کوئی ہماری زمین پر دہشت گرد کیمپ بنائے یا پھر حملوں میں ملوث ہوگا تو ہم جانتے ہیں اسے کیسے جواب دینا ہے۔

پونا کی نیشنل ڈیفینس اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان اپنا پراکسی وار کا شوق پورا کررہا تھا کیونکہ اسے پتا چل چکا ہیکہ وہ ہم سے روایتی جنگ نہیں جیت سکتا۔

مزید پڑھیں :سوتے ہوئے اراکین بھارتی اسمبلی کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پراکسی وار کا راستہ خود چنا جس میں اسے صرف شکست ہوگی۔بھارتی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان 1948 سے ہی حقیقت جان چکا تھا، اور پھر 1965، 71 اور 99 کی جنگوں کے ذریعے کہ وہ بھارت سے کوئی روایتی یا محدود جنگ نہیں جیت سکتا۔

راج ناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے ذریعے پراکسی وار کا راستہ چنا لیکن میں مکمل ذمہ داری کے ساتھ یہ بتاسکتا ہوں کہ پاکستان کو سوائے شکست کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ہمیشہ سے دیگر ممالک کے ساتھ اچھے اور دوستانہ تعلقات رہے، بھارت کے کبھی اضافی علاقائی مقاصد نہیں رہے لیکن کوئی اشتعال انگیزی ہوئی تو ہم کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :کشمیری خواتین کے ساتھ زیادتی پر کسی بھارتی فوجی کو سزا نہیں ملتی،ہیومن رائٹس واچ

بھارتی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ہم اپنی خودمختاری اور اپنے ملک کے شہریوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہیں مگر کوئی ہماری زمین پر دہشت گرد کیمپ بنائے یا پھر حملوں میں ملوث ہوگا تو ہم جانتے ہیں اسے کیسے جواب دینا ہے۔

Related Posts