ملک بھرمیں یوم دفاع یوم یکجہتی کشمیر کے طورپرمنایاجارہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھرمیں یوم دفاع یوم یکجہتی کشمیر کے طورپرمنایاجارہا ہے
ملک بھر میں 54واں یوم دفاع ملی جوش و جذبے اور کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے طورپرمنایاجارہا ہے ،جس کا مقصدوطن کے لیے جان قربان کرنےوالے شہداکوخراج تحسین اورمقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کو یقین دلا نا ہے کہ پاکستانی ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ملک بھر میں 54واں یوم دفاع ملی جوش و جذبے اور کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے طورپرمنایاجارہا ہے ،جس کا مقصدوطن کے لیے جان قربان کرنےوالے شہداکوخراج تحسین اورمقبوضہ کشمیر کےعوام کو یقین دلا نا ہےکہ پاکستانی ان کےساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر یوم دفاع ،یوم یکجہتی کشمیر کے طورپرمنایاجارہا ہے ،یوم دفاع کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن کا آغاز 31 ، جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا،ملک بھرکی مساجدمیں  نماز فجر کے بعد ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ 6 ستمبر 1965ء کی جنگ میں جام شہادت نوش کرنے اور نشان حیدر پانے والے شہداء کی یادگاروں پر پھول چڑھانے کے علاوہ قرآن خوانی، فاتحہ خوانی اور دعاؤں کاسلسلہ بھی جاری ہے ۔

یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے مزارات پر گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک فضائیہ نے مزارِ قائد جبکہ پاک فوج نے مزار اقبال پر گارڈ کے فرائض سنبھال لیے۔لاہور میں مزار اقبال پر منعقدہ تقریب میں میجر جنرل محمد عامر نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ 

 

کراچی میں مزار قائد پر پاک فضائیہ کے کیڈیٹس نے فرائض سنبھالے اس موقع پر مہمان خصوصی کو جنرل سیلوٹ پیش کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل حامد راشد رندھاوا نے گارڈ آف آرنر کا معائنہ کیا مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

یوم دفاع پاکستان کی مرکزی تقریب جنرل ہیڈکوارٹر( جی ایچ کیو )راولپنڈی میں ہوئی جس میں شہدا کو سلام پیش کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر حاضری دی،فاتحہ خوانی کی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور حاضرین سے خطاب کیا۔ تقریب میں 1965ء کی جنگ کی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیر پاکستان کی شہرگ اور تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے، کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔آرمی چیف

پاکستان ایئر فورس کے زیر اہتمام لاہور ائیر بیس میں پاک فضائیہ کے زیر استعمال جنگی طیاروں اور دیگر سازو سامان کی نمائش ہوئی جبکہ ایئر فورس کے جدید طیاروں نے فلائی مارچ کیا۔ وفاقی وزرا، مختلف حکومتی اور سیاسی شخصیات شہداء کے گھر گئےاور ان کے اہل خانہ سے ملاقاتیں کی۔

Related Posts