اسلام آباد:ساؤتھ ایشین گیمزمیں مزید2گولڈ میڈل پاکستان نے اپنے نام کرلئے جس کے بعد پاکستان کے میڈلزکی تعداد77 ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیپال کی میزبانی میں جاری ساؤتھ ایشن گیمز کے چھٹے دن پاکستانی ایتھلیٹس نے مختلف ایونٹس میں مزید6گولڈ میڈل اپنے نام کرلئے،مختلف سپورٹس سینٹرز پر کھیلے گئے مقابلوں میں ایتھلیٹکس کے 400میٹر ہرڈل مقابلوں میں نجمہ پروین جبکہ مردوں کے مقابلوں میں محبوب علی نے پاکستان کیلئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔
سو میٹر ریلے میں پاکستانی ٹیم محمد نعیم،محمد شہباز،سمیع اللہ اور عزیز نے برونز میڈل جیتا،جبکہ خواتین ریلے مقابلوں میں بھی پاکستان نے برونز میڈل جیتا، مقابلوں میں کشمالہ،انا ابتسام ،محوش پر مشتمل پاکستانی شوٹنگ ٹیم نے سلور میڈل جیتا،ایونٹ میں اب تک پاکستان نے کل 77میڈل حاصل کیے ہیں جن میں20گولڈ، 24 سلور اور 33کانسی کے تمغے شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: ساؤتھ ایشین گیمز 2019 ، پاکستان تمغوں کی دوڑ میں دوسرے نمبر پر براجمان