ساؤتھ ایشین گیمز 2019 ، پاکستان تمغوں کی دوڑ میں دوسرے نمبر پر براجمان

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

south asian games pak
south asian games pak

کھٹمنڈو: ساؤتھ ایشین گیمز 2019 کے مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کاکردگی کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا پاکستان تمغوں کی دوڑ میں دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جاری ساؤتھ ایشین گیمز میں محمد نعیم نے 110میٹر ہرڈلز میں پاکستان کو سونے کا تمغہ دلایا۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ 14 اعشاریہ تین صفر سکینڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن پائی۔

واضح رہے کہ ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان اب تک سونے کے 12، چاندی کے 17 اور کانسی کے پچیس میڈلز جیت کر نیپال اور بھارت کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔دوسری جانب ساوتھ ایشین گیمز میں شاندار پرفارمنس دے کر قومی ٹیم نے سونے کے 6، چاندی کے 8 اور کانسی کے 5 تمغے جیتے ۔

میڈلسٹ کراٹے کاز کے اعزاز میں جمعے کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کے کوچنگ سینٹر میں استقبالیے کا اہتمام کیا گیا جہاں پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عارف حسن ، سیکرٹری خالد محمود اور دوسرے حکام نیپال میں بہترین کھیل پیش کرنے والے میڈلسٹ کی حوصلہ افزائی کے موجود ہوں گے۔

اس موقع پر ان میڈلسٹ کے لیے نقد انعامات کا اعلان بھی متوقع ہے۔کراٹے میں شاہدہ، محمد اویس، سعدی عباس اور نعمان احمد نے گولڈ میڈل جیتا، ٹیم ایونٹ میں نرگس، کلثوم، ثنا کوثر اور صابرہ نے سونے کا تمغہ پاکستان کو دلایا۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی کی جانب سے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری ، پاکستان کا کوئی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں جگہ نہ بنا سکا

مینز ٹیم ایونٹ میں سعدی عباس، نصیر احمد، باز محمد، محمد اویس، شہباز خان ، مراد خان اور رحمت اللہ نے پہلی پوزیشن پاکر گولڈ میڈل حاصل کیا۔سلورمیڈلسٹ کراٹے کاز میں نعمت اللہ، باز محمد،محمد ظفر،ثنا کوثر،کلثوم،نرگس شامل ہیں،ٹیم ایونٹ میں شاہدہ، نرگس اور گل ناز نے چاندی کا تمغہ بھی پایا۔

مراد خان،اقرا انور، صابرہ گل، ناز گل نے کانسی کا تمغہ لیا جبکہ مینز ٹیم کمیتے میں نصیر احمد،نعمان احمد اور نعمت اللہ برانز میڈل پاکستان کے حصے میں لائے۔

Related Posts