4اگست سے کشمیر میں 5ہزار 1سو 61کشمیر ی گرفتار کیے گئے ‘ بھارتی حکومت کا اعتراف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

kashmiri arrested
4اگست سے کشمیر میں 5ہزار 1سو 61کشمیر ی گرفتار کیے گئے ‘ بھارتی حکومت کا اعتراف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دلی: بھارتی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے مقبوضہ کشمیر میں رواں برس چار اگست سے 5ہزار 1سو 61کشمیر ی گرفتار کر لیے ہیں۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ جے کشن ریڈی نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار کیے جانے والوں میں سیاسی رہنما ، کارکن اور دیگر لوگ شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت اترپردیش کی جیلوں میں 234جبکہ ہریانہ کی جیلوں میں 27کشمیری زیر حراست ہیں جبکہ جموں وکشمیر کی جیلوں میں کل 3ہزار 2سو 48کشمیری نظر بند ہیں۔

یاد رہے کہ نریندر مودی کی سربراہی میں قائم بھارتیہ جنتاپارٹی کے فرقہ پرست بھارتی حکومت نے رواں برس پانچ اگست کو آئین کی دفعات370اور 35۔ اے منسوخ کر کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی ۔

اس یکطرفہ اور ناروا اقدام کے خلاف کشمیریوں کے احتجاج کو روکنے کیلئے اس نے مقبوضہ علاقے خاص طور پر وادی کشمیراور جموں اور لداخ کے مسلم اکثریتی علاقوں میں سخت پابندیاں نافذ کر دیں اور چپے چپے پر بھارتی فورسز کے لاکھوں اہلکار تعینات کر دیے۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 123واں روز، نظامِ زندگی بدستور مفلوج

فوجی محاصرے اور پابندیوں کا سلسلہ گزشتہ چار ماہ سے زائد عرصے سے جاری ہے جسکی وجہ سے کشمیری عوام اس وقت سخت مشکلات و مصائب کا شکار ہیں۔

Related Posts