سوشل میڈیا پر توہین آمیز مہم نا قابل قبول ہے، آئی ایس پی آر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ترجمان پاک فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا مہم افسوسناک ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق منفی سوشل میڈیا مہم سے شہداء کے لواحقین کی دل آزاری ہوئی جس کے باعث شہدا کے خاندانوں اورافواجِ پاکستان میں شدید غم وغصہ، اضطراب ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کچھ بے حس حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر تکلیف دہ، توہین آمیزمہم جوئی کی گئی جو ناقابل قبول اور شدید قابلِ مذمت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان شہید کور کمانڈر کے گھر پہنچ گئے

ترجمان پاک فوج کے مطابق مشکل اور تکلیف دہ وقت میں پوری قوم افواج پاکستان کیساتھ کھڑی تھی۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیلی کاپٹر پیر یکم اگست کو خراب موسم کے باعث بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں حادثے کا شکار ہوا تھا۔ حادثے میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افراد شہید ہو گئے تھے۔

Related Posts