اسٹاک مارکیٹ میں 202 پوائنٹس کی مندی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران مندی کی صورتحال رہی، مارکیٹ میں آج 100 انڈیکس 202 پوائنٹس کی کمی سے40 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا۔

سیاسی بے یقنی کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کی صورتحال دیکھنے کو ملی، کے ایس ای 100 انڈیکس 202 پوائنٹس کی کمی سے 39ہزار 880 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 40 ہزار 186 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم اختتام تک یہ تیزی مندی میں تبدیل ہوگئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں 4 کروڑ 47 لاکھ 72 ہزار 859 پوائنٹس کا کاروبار ہوا جس کی مجموعی مالیت 2 ارب 34 کروڑ 82 لاکھ 21 ہزار 699 روپے تھا۔

Related Posts