کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل سے نئے تعینات ہونے والے کمانڈر کراچی نیوی رئیر ایڈمرل زاہد الیاس ستارہ امتیاز(ملٹری) ، ستارہ سالت نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔
ملاقات میں امن و امان، علاقائی سلامتی ، سمندری حدود کی حفاظت کے ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات ، غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمہ کے لئے پاک نیوی کے کردار و اہمیت اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
گورنر سندھ نے کہا کہ پاک بحریہ پیشہ ورانہ مہارت کے لحاظ سے دنیا بھر کی بحری افواج میں نمایاں مقام رکھتی ہے جبکہ پاک بحریہ ملکی دفاع ، سلامتی اور سمندری حدود کی حفاظت کی ضامن ہے۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ جدید ترین سامان حرب سے نیوی کو لیس کرنے کے لئے پر عزم ہیں، پاکستان نیوی سمندری سرحد کی نگہبانی کے لیے ہر قسم کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریئر ایڈمرل زاہد الیاس پاک بحریہ کے کمانڈر کراچی تعینات