پاک فوج میں چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان پر شدید غم و غصہ ہے،آئی ایس پی آر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک فوج میں چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان پر شدید غم و غصہ ہے۔آئی ایس پی آر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ پاک فوج میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی حالیہ تقریر میں پاک فوج کے خلاف بیان دیا جس پر پاک فوج کی جانب سے ردِ عمل آیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نازک وقت میں پاک فوج کی سینئر قیادت کو متنازعہ بنانے کی کوشش افسوسناک ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آئینِ پاکستان میں آرمی چیف کی تعیناتی کا واضح طریقہ کار موجود ہے۔ پاک فوج قوم کی سکیورٹی اور حفاظت کیلئے ہر روز جانیں قربان کر رہی ہے۔ کسی عہدے کی  تعیناتی کو متنازعہ بنانا  ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی سینئر قیادت کی اہلیت اور حب الوطنی دہائیوں پر محیط بے داغ، شاندار عسکری خدمات سے عیاں ہے، پاک فوج قوم کی سکیورٹی اور حفاظت کے لیے ہر روز جانیں قربان کر رہی ہے۔

یادرہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے 4 مہینے میں ملک کا بیڑا غرق کردیا، یہ صرف کرپشن کیسز ختم کروانے آئے ہیں، الیکشن سے بھاگنے کا مقصد نومبر میں مرضی کا آرمی چیف لگانا ہے۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم شہباز شریف قمبر شہداد کوٹ کے دورے کیلئے روانہ ہو گئے

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران نیازی کا مذموم ایجنڈا واضح طور پر پاکستان کو تباہ کرنا اور کمزور کرنا ہے، اب وہ مسلح افواج اور اس کی قیادت کے خلاف براہ راست کیچڑا چھالنے اور زہریلے الزامات میں ملوث ہو رہے ہیں۔

Related Posts