اسٹاک مارکیٹ میں 449 پوائنٹس کی کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 449 پوائنٹس کی کمی
اسٹاک مارکیٹ میں 449 پوائنٹس کی کمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز (پیر) کے دوران منفی صورتحال رہی،100 انڈیکس 449 پوائنٹس کمی سے 41859 پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس 527 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں آج 15 کروڑ 68 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 62 ارب روپے کم ہوکر 6961 ارب روپے ہے،شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 4 ارب 36 کروڑ روپے رہی۔

مزید پڑھیں:کراچی میں افغانستان اور ایران سے آئے ٹماٹروں کی فروخت

دوسری جانب یورپی کرنسی یورو کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں 20 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے،ایک یورو 5 ستمبر کو 0.9911 ڈالرز کا ہوگیا جو 20 سال میں سب سے کم ہے۔

Related Posts