اپوزیشن نے مولانا فضل الرحمان کو قائد مان لیا، پہلا جلسہ 7اکتوبر کو کرنیکی تجویز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Opposition alliance mulls first anti-PTI rally in Quetta next month: report

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: آل پارٹیز کانفرنس میں کیے گئے فیصلوں کے مطابق حزب اختلاف کی جماعتیں کوئٹہ میں 7 اکتوبر کو اپنا پہلا ‘پاور شو کرنے کی تجویز پر غور کر رہی ہیں۔

مقامی انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اے پی سی کے بعد حزب اختلاف کی جماعتوں نے کوئٹہ ، کراچی ، پشاور اور لاہور میں اکتوبر کے مہینے میں چار جلسے کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اپوزیشن کے جلسہ سے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن ، محمود خان اچکزئی اور اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی خطاب کریں گے۔

حزب اختلاف کی جماعتیں اس وقت ہوم ورک کر رہی ہیں اور آئندہ چند روز میں کوئٹہ میں عوامی جلسے کا باضابطہ اعلان کریں گی ، اخبار کا دعویٰ ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہ بنایا جائے گا اور وہ تاریخ اور جگہ کا اعلان کریں گے۔

مزید پڑھیں:آصف زرداری پر 3 ریفرنسز میں فرد جرم عائد، سابق صدر کا صحت جرم سے انکار

جے یو آئی (ف) کی جانب سے مولانا فضل الرحمٰن کو اتحاد کا سربراہ بنانے کی تجویز پیش کی گئی تھی جبکہ پیپلز پارٹی نے اس اقدام کی مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ اعلیٰ قیادت کو اس بارے میں فیصلہ لینا چاہئے۔

Related Posts