افغانستان نےبنگلہ دیش کوواحدٹیسٹ میچ میں شکست دےدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان نےبنگلہ دیش کوواحدٹیسٹ میچ میں شکست دےدی
افغان کرکٹ ٹیم نے ایک بارپھر دنیا کوحیران کرتے ہوئےکپتان راشدخان کی تباہ کن بولنگ کی بدولت بنگلہ دیش کے خلاف واحد ٹیسٹ 224 رنز سے جیت لیا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

افغان کرکٹ ٹیم نے ایک بارپھر دنیا کوحیران کرتے ہوئےکپتان راشدخان کی تباہ کن بولنگ کی بدولت بنگلہ دیش کے خلاف واحد ٹیسٹ 224 رنز سے جیت لیا۔

چٹاگانگ میں کھیلے گئے واحد ٹیسٹ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، افغانستان کی جانب سے رحمت شاہ سنچری بنانے میں کامیاب ہوئےجبکہ اصغرخان اور راشد خان  نے نصف سنچریاں اسکورکیں جس کی بدولت  افغان ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 342 رنز اسکور کئے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تیجل اسلام نے 4 جبکہ شکیب الحسن اور نعیم حسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بنگلہ دیش کی ٹیم مومن الحق کی نصف سنچری اور مصدق حسین کے 48رنز کے باوجود پہلی اننگز میں صرف 205 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور مہمان ٹیم نے 137 رنز کی اہم برتری حاصل کی۔

دوسری اننگز میں ابراہیم زادران اور اصغر افغان کی نصف سنچریوں کے ساتھ افسر زازئی کے 48رنز کی بدولت افغان ٹیم 260رنز بنانے میں کامیاب رہی اور بنگلہ دیش کو فتح کے لیے 398رنز کا مشکل ہدف دیا۔

بنگلہ دیش کی ٹیم 398 رنز کے تعاقب میں دوسری اننگز میں صرف 173 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ٹیسٹ اسٹیٹس ملنے کے بعد افغانستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں یہ دوسری کامیابی ہے۔

راشد خان نے پہلی اننگز میں پانچ اور دوسری اننگز میں چھ وکٹوں کے ساتھ مجموعی طور پر 11 وکٹیں حاصل کیں۔اس کے علاوہ انہوں نے پہلی اننگز میں 51 اور دوسری اننگز میں 24 رنز کی اننگز بھی کھیلی، آل راؤنڈ پرفارمنس پر انہیں مین آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔

Related Posts