کے الیکٹرک نے 6 جون 2026 کے لیے مینٹیننس شٹ ڈاؤن کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے تحت شہر کے مختلف فیڈرز پر بجلی کی فراہمی مقررہ اوقات کے لیے معطل رہے گی۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق مختلف علاقوں میں صبح سے شام تک بجلی کی بندش کی جائے گی تاکہ ضروری مرمتی اور مینٹیننس کا کام مکمل کیا جا سکے۔
تفصیلات کے مطابق جن فیڈرز پر بجلی بند رہے گی ان میں اے ایم او ریفائنری، عباس بوازیر RMU، آرمی ہاؤسنگ (سیکٹر J-2)، بلدیہ اسکول RMU، بورسٹل جیل، کوسٹ گارڈ، دارالعلوم اولڈ رستم آئس، ایجوکیشن سینٹر، فیصل گارمنٹ اور فاؤنڈیشن انجینئرنگ شامل ہیں۔

اسی طرح دیگر فیڈرز جیسے جناح گوٹھ، مدینہ کالونی RMU، نیشنل اسپننگ، نیوی مرچنٹ CHS، پی پی آئی، قندھاری فلور، رضوان پلازہ، ایس ایف کمپنی، شیرازی انویسٹمنٹ، شیریں جناح، اسٹیشن روڈ، سپر ہائی وے فیز 2، سپریم ہائٹس، عثمان ٹیرس اور دیگر علاقوں میں بھی مختلف اوقات میں بجلی بند رہے گی۔
شیڈول کے مطابق کچھ علاقوں میں بجلی کی بندش 7 سے 10 گھنٹے تک جاری رہ سکتی ہے، جس کے دوران متعلقہ ٹیمیں ضروری مرمتی اور نظام کی بہتری کے کام انجام دیں گی۔
کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہے کہ یہ مینٹیننس شٹ ڈاؤن شہریوں کو بہتر اور مستحکم بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے، تاہم شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پیشگی انتظامات کر لیں تاکہ کسی بھی دشواری سے بچا جا سکے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








