بھارت میں اومی کرون کا ایک مریض نجی لیب سے فرار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت میں اومی کرون کا ایک مریض نجی لیب سے فرار
بھارت میں اومی کرون کا ایک مریض نجی لیب سے فرار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی:بھارت میں عالمی وباء کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کا ایک مریض فرار ہو گیا۔حکام کے مطابق ریاست کرناٹکا میں اومی کرون کے 2 مریضوں میں سے ایک مریض نجی لیب سے کورونا کا منفی سرٹیفکیٹ لینے کے بعد فرار ہوگیا۔

حکام کو ایئرپورٹ سے ٹیسٹنگ کے بغیر غائب ہونے والے مزید 10 مسافروں کی تلاش کا حکم دیا گیا ہے۔ادھر کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں عالمی وباء کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے پہلے 3 کیسز سامنے آگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں اومی کرون ویرینٹ پازیٹو کے 2 افراد حالیہ دنوں میں نائجیریا سے واپس آئے تھے،تیسرا متاثر شخص سوئٹزرلینڈ سے واپس آیا تھا۔

مزید پڑھیں: اومی کرون تیزی سے پھیلتا ہے لیکن آپ نے گھبرانا نہیں، عالمی ادارہ صحت

ماہرین کے مطابق پریشانی کی بات یہ ہے کہ نئی قسم میں مجموعی طور پر 50 جینیاتی تبدیلیاں دیکھی گئیں،اس کی نسبت کچھ عرصہ قبل دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والی کورونا کی ڈیلٹا قسم میں صرف 2 جینیاتی تبدیلیاں پائی گئی تھیں۔

Related Posts