لاہور ہائیکورٹ نے اوگرا کو پیٹرولیم بحران کا ذمہ دار قرار دیدیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

LHC to resume Model Town tragedy case proceeding on March 14

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :ہائیکورٹ نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین کی کارکردگی پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں پیٹرولیم بحران کا ذمہ دار اوگرا کو قراردیدیا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کے حوالے سے کیس کی سماعت کی ، اس دوران جسٹس محمد قاسم خان نے ریمارکس دیئے کہ اگر اوگرا چیئرمین اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام ہیں تو اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے طلب کرنے کے باوجود اوگرا چیئرمین کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

جج نے ریمارکس دیئے کہ اوگرا ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا ذمہ دار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو بھی اس بحران کا جوابدہ نہیں بنایا گیا تو اس مسئلے کو حل نہیں کیا جاسکتا۔

گذشتہ ہفتے وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر میں ایندھن کی مصنوعی قلت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی تھی۔

مزید پڑھیں:بلوچستان نیشنل پارٹی کا وفاقی حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان

بحران سے متعلق ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ذخیرہ اندوزی میں ملوث آئل کمپنیوں اور ڈیلروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا۔

Related Posts