کراچی: قبضہ مافیا نے خواجہ سراؤں کو بھی نہ بخشا، سر سید تھانے کی حدود میں قبضہ مافیا کے کارندوں نے خواجہ سراؤں کے گھر پر قبضہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق خواجہ سراء برادری جب اپنا گھر خالی کروانے کے لئے پہنچی تو قبضہ مافیا کی جانب سے ان پر بد ترین تشدد کیا گیا، جس کے باعث 5خواجہ سراء شدید زخمی ہوگئے۔
زخمی ہونے والے خواجہ سراؤں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،ایگزیکٹو ڈائریکٹر جیاء فاؤنڈیشن انیتا راؤ کا کہنا ہے کہ ہمارے گرو کے انتقال کے بعدقبضہ مافیا کی جانب سے گھر پر قبضہ کرلیا گیا تھا۔
ہم اپنا گھر خالی کروانے گئے تو انہوں نے ہم پر حملہ کردیا۔جسکے بعد ہم نے 15 کر کے پولیس کو بلایا، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ہم نے بروقت وقوعہ پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کرلیا ہے،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
دوسری جانب پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے کلینک پر ڈاکٹر سے لوٹ کے دوران دو گولیاں مار کر زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے چھینے گئے موبائل بر آمد کرلئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ سائٹ سپر ہائی وے کی حدود میں واقعہ پیش آیا تھا جس میں تین ملزمان نے کلینک میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ڈاکٹر کو گولیاں مار کر زخمی کرکے مو بائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے۔
واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا،جس پرحسب ہدایت و زیر نگرانی ایس ایس پی انویسٹی گیشن ون ایسٹ الطاف حسین،SIO سائٹ سپر ہائی وے انسپکٹر حاجی امتیاز،آئی او ارشاد چوہان اور ان کی ٹیم نے تکنیکی مدد لیتے ہوئے ایک ملوث ملزمان محمد بلال کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر ڈاکٹر سے چھینے ہوا موبائل فون بر آمد کرلیا، دوران انٹیروگیشن گرفتار ملزم نے اسٹریٹ کرآئم کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔
مزید پڑھیں:غربی پولیس نے ڈکیت گروہ کو گرفتار کرکے مسروقہ گاڑی اور نقدی برآمد کرلی