وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کاکہنا ہے کہ مودی نےکشمیریوں کوپابندسلاسل کررکھا ہے جبکہ آزادکشمیر میں کوئی سیاسی قیدی نہیں ہے ۔
کشمیریوں سے یک جہتی کے اظہار کے لیے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئےوزیرخارجہ خارجہ کاکہناتھا کہ دنیا دیکھ سکتی ہے کہ آج مظفر آباد میں کھلے آسمان تلے ایک جلسہ گاہ میں کشمیریوں سے پاکستان کا وزیرِ اعظم عمران خان مخاطب ہے۔
وزیر خارجہ نے نریندر مودی سے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو پابند سلاسل کیا ہے ؟ دنیا یہ سوال کرتی ہے کہ کشمیریوں کو کیوں اپنا مؤقف پیش کرنے نہیں دیا جا رہا۔
شاہ محمودقریشی نےکہا کہ آزاد کشمیر میں ٹی وی چل رہے ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر میں نہیں ،آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ ،موبائل سروس چل رہی ہے،مقبوضہ کشمیرمیں ہر چیز بند ہے ۔ نریندرمودی! تم نے کس قانون کے تحت ہمارے 4 ہزار کشمیریوں کو پابندِ سلاسل کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیرحل نہ ہواتواس کااثرساری دنیاپرپڑےگا،عمران خان
وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ دنیا دیکھے کہ آزاد کشمیر کے بازاروں میں چہل پہل ہے، یہاں پولیس کا کوئی پہرا نہیں ہے۔
انہوں نےکہا کہ بھارت دعویٰ کرتا ہے کہ وہاں مذہبی آزادی ہے ،لیکن یوم عاشور پر بھی پوری دنیا نے دیکھا کہ سرینگر میں عاشورہ کا جلوس نہیں نکالنے دیا گیا ،مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو عید اور جمعہ کی نمازیں تک نہیں پڑھنے دی گئیں ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کشمیریوں کی آواز لے کر اقوام متحدہ جا رہے ہیں اور دنیا کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرنے کے لیے آج مظفر آباد آئے ہیں۔