اسٹیج پر فحش ڈانس اور غیر اخلاقی حرکتیں! پنجاب حکومت کی 8 اداکاراؤں پر پابندی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

ثقافت کے نام پر تھیٹرز میں عریاں کلچر اور فحاشی پھیلانے والوں کے خلاف پنجاب حکومت نے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب نے اسٹیج ڈراموں کے دوران غیر اخلاقی رقص اور فحش اشارے کرنے والی آٹھ معروف اداکاراؤں پر ایک ماہ کے لیے اسٹیج پر پرفارم کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

محکمہ اطلاعات و ثقافت کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت ان تمام فنکاروں کی اسٹیج پر سرگرمیوں کو معطل کر دیا ہے۔حکومتی احکامات کے مطابق پابندی کی زد میں آنے والی ان اداکاراؤں میں ماہی راجپوت، حنا شیخ، ملائکہ شہزادی، مدیحہ خان، مہک نور اور مانو ملتانی کے نام سرفہرست شامل ہیں۔

صرف یہی نہیں بلکہ اس فہرست میں مزید نام بھی شامل ہیں جن پر یہ سخت ایکشن لیا گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق مذکورہ بالا اداکاراؤں کے علاوہ رائمہ مہر اور حسنہ جٹ بھی اگلے ایک ماہ تک کسی بھی تھیٹر پر پرفارم کرنے کی اہل نہیں ہوں گی۔

محکمہ اطلاعات و ثقافت نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ فیلڈ حکام کو سختی سے ہدایت جاری کی ہے کہ اس پابندی کے حکم پر فوری اور من و عن عملدرآمد کروایا جائے۔

Related Posts