فلسطین کی آزادی تک اسرائیل کو تسلیم کرنے کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا،حنید لاکھانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی :تحریک انصاف کے رہنماء حنید لاکھانی نے کہاہے کہ فلسطینی بہن بھائیوں کو ہجرت اور جلاوطنی کا دکھ اٹھاتے ہوئے ایک طویل عرصہ گزر چکاہے،فلسطین کی آزادی تک اسرائیل کو تسلیم کرنے کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔

ان کا کہنا ہے کہ کون ساایسا ظلم ہے جو فلسطینی قوم پر نہیں ڈھایا گیا کشمیر ہو یا فلسطین اوآئی سی میں اس سلسلے میں کبھی آوازنہیں اٹھائی جاتی،اسرائیلی جیلوں میں ہزاروں بے گناہ خواتین مر د اور بچے پابند سلاسل ہیں،یہ ممکن ہے کہ موجودہ حکومت پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کا بوجھ رہاہوں مگروزیراعظم کا واضح موقف ہے کہ فلسطین کی آزادی تک اسرائیل کو تسلیم کرنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے، ان خیالات کااظہار انہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا۔

ان کاکہنا تھا کہ کشمیر اور فلسطین کو ظالم سامراج سے بچانا بہت ضروری ہے،پاکستان ہردور میں اپنے مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہاہے، کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا واحد حل تمام مسلم ممالک کا اتحاد ہے مل کر کوششیں کرینگے تو مسلمانوں کی دشمن قوتوں کے پاؤں لڑکھڑا جائینگے۔

مزید پڑھیں:سندھ میں عید کی چھٹیوں کے دوران مزیدسخت پابندیاں کا اعلان

انہوں نے کہاکہ بھارت اور اسرائیل گٹھ جوڑ فلسطین اور کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم وستم کو ہوا دے رہاہے،دونوں ممالک کا ایک ہی ایجنڈاہے اور دونوں ہی ممالک مسلم ممالک کے بدترین دشمن ہیں،قبلہ اول کی آزادی کے لیے تمام عالم اسلام کے مسلمانوں کو اسرائیل اور اس کے حامی ملکوں کے خلاف متحد ہوناپڑیگا، فلسطینی عوام کو ان کی زمین سے بے دخل کرنے کے لیے ہر ظالمانہ طریقہ استعمال کیا گیا جس میں بھارت کی بھرپور مدد اسرائیل کو حاصل رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف کئی قراردادیں منظور ہوچکی ہیں مگر افسوس کبھی اس مسئلے پر عملدرآمد نہیں ہواہے دنیا بھر میں مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں مگر افسوس عالمی ضمیر یہ سب کچھ دیکھ کر بھی خاموش تماشائی بنا ہوا۔