پرینیتی اور راگھو نے مہمانوں سے کونسی چیز لینے سے انکار کیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پرینیتی اور راگھو نے مہمانوں سے کونسی چیز لینے سے انکار کیا؟
پرینیتی اور راگھو نے مہمانوں سے کونسی چیز لینے سے انکار کیا؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی وڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا ور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا اپنی شادی کے بعد خبروں کی سرخیوں میں نظر آرہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ پرینیتی اور راگھو نے اپنی شادی کے موقع پر آنے والے مہمانوں سے کسی بھی قسم کا تحفہ لینے سے انکار کردیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Priyanka (@priyankachopra)

بارات میں‘ملنی‘ کی رسم کے لئے بھی صرف 11 روپے کی معمولی رقم لی گئی، ’ملنی‘ ہندؤں کی ایک رسم ہے جس میں لڑکی کی فیملی دولہے اور اس کے خاندان کا استقبال کرتے ہوئے انھیں بطور محبت کچھ پیسے دیتی ہے۔

شادی شدہ جوڑے کے درمیان اور خاندان کے مابین بھی کسی قسم کے تحائف کا تبادلہ نہیں کیا گیا۔ اس کے علاوہ تقریب میں آنے والے مہمانوں سے بھی کسی قسم کا کوئی تحفہ وصول نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں:مریم نواز ’ٹارچر سیل‘ چلا رہی ہیں، حریم شاہ کا الزام

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرینکا چوپڑا کی والدہ نے بتایا کہ پرینیتی کی شادی میں کوئی تحفہ لینے سے انکاد کردیا گیا، انھوں نے کہا کہ ’بہت بڑھیا، انھوں نے منع کردیا، کوئی لینا دینا نہیں، بس آشرواد (دعا) چاہیے۔‘

Related Posts