میڈیا پر چیف جسٹس سے منسوب چلنے والا بیان غلط اور بے بنیاد ہے، ترجمان سپریم کورٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

SC rejects govt's petition challenging prevention of action against sugar millers
supreme-court

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کی میڈیا نمائندگان کیساتھ غیر رسمی گفتگو سے متعلق رپورٹ پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ میڈیا پر چیف جسٹس سے منسوب چلنے والا بیان غلط اور بے بنیاد ہے۔

ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہاگیاکہ چیف جسٹس کے ساتھ پریس اسوسی ایشن کے ممبران سے 17 دسمبر کو ملاقات ہوئی،کچھ ٹی وی چینلز اور اخبارات نے گمراہ کن اور حقائق سے ہٹ کر خبریں چلائیں، چیف جسٹس نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔

اعلامیہ میں کہاگیاکہ چیف جسٹس نے خصوصی عدالت کو عدالتی احکامات کے علاوہ کوئی ہدایت جاری نہیں کی، میڈیا پر چیف جسٹس سے منسوب چلنے والا بیان غلط اور بے بنیاد ہے۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ چیف جسٹس سے بیان منسوب کر کے تاثر دیا گیا کہ وہ ذاتی حیثیت میں کیس پر اثر انداز ہوئے۔

مزید پڑھیں: عدالت نے آئین شکنی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت سنا دی

اعلامیہ میں کہاگیاکہ سپریم کورٹ کے مختلف بنچز نے مقدمہ جلد نمٹانے کے احکامات جاری کیے، اعلامیہ میں کہاگیاکہ پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ سے ملاقات کا حوالہ دے کر سیاق و سباق سے ہٹ کر بیان چلایا گیا۔

میڈیا کی جانب سے چلائی جانے والی خبریں بے بنیاد، من گھڑت، جھوٹی اور حقائق کے منافی ہے، امید کرتے ہیں جیسے خبر کو اچھالا گیا ویسے ہی اس پریس ریلیز کو اجاگر کیا جائے گا۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ توقع کرتے ہیں کہ ذرائع ابلاغ مستقل میں جانچ پڑتال اور حقائق پر مبنی رپورٹنگ کرے گا۔

Related Posts