میرا دل میرا دشمن کی کاسٹ کورونا وائرس میں مبتلا، ٹیسٹ مثبت آنے کا انکشاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

‘Mera Dil Mera Dushman’ leading cast test positive for COVID-19: Sources

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :میرا دل میرا دشمن کی کاسٹ میں  شامل اداکار یاسر نواز اور علیزہ شاہ کے کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی ٹی وی کے مارننگ شومیں میرا دل میرا دشمن کی کاسٹ نے حصہ لیا جس کے بعد میزبان ندا یاسر کے بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

یاسر نواز، علیزہ شاہ اور ندا یاسر کے علاوہ اداکار نعمان سمیع اور نوید رضا بھی موذی وباء کا شکار ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یاسر نواز کے پورے خاندان میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئی تھیں اور ان کے ٹیسٹ بھی مثبت آئے ہیں تاہم فنکار جوڑے کا موقف سامنے نہیں آسکا۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے طیارے میں سوار ہونے کی خبروں کوعائزہ خان نے مسترد کر دیا

واضح رہے کہ اداکارہ ندا یاسر نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باوجود مارننگ شو اور عید کے پروگرام بھی ریکارڈ کروائے تھے جبکہ شو کے شرکاء میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

Related Posts