ندا یاسر نے حج تصاویر اورویڈیوز پر تنقید کرنیوالوں کیلئے ہدایت کی دعا کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ندا یاسر
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معروف اداکارہ ندا یاسر نے حج تصاویر اور ویڈیوز پر تنقید کرنے والوں کیلئے ہدایت کی دعا کی ہے۔ حال ہی میں حج کرنے والے یاسر نواز اور ندا یاسر نے حج کے دوران سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ کی تھیں۔

یہی نہیں، بلکہ فنکار جوڑے نے یوٹیوب پر حج کے دوران بنائے گئے وی لاگز بھی پوسٹ کر ڈالے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے دونوں فنکاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ٹی وی میزبان ندا یاسر نے ماننگ شو کے سیٹ پر ایک وی لاگ بنا کر ناقدین کو جواب دے دیا۔

اداکارہ ندا یاسر نے کہا کہ جو لوگ حج تصاویر اور ویڈیوز پر تنقید کر رہے ہیں، اللہ ان کو ہدایت دے۔ وہ تصویروں سے سیکھ کر اپنے ضروری کام چھوڑ کریہ ضروری کام کرلیں۔ اداکار یاسر نواز نے کہا کہ ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا کوئی ہمارے بارے میں کچھ بھی کہتا رہے۔

معروف اداکار یاسر نواز نے کہا کہ ہم نے جو نیک کام اور عبادات کیں، وہ ہمارا اور اللہ کا معاملہ ہے، ہم جانیں، ہمارا خدا جانے۔ حج پر جتنے بھی لوگ گئے تھے، سب ہی اپنی یادگار کے طور پر ویڈیوز اور تصاویر بنا رہے تھے۔ صرف ہم نے ویڈیوز یا تصاویر نہیں بنائیں۔

خیال رہے کہ ندا یاسر نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور اداکارہ پی ٹی وی کے ڈرامہ میرا گھر ایک ورل پول سے کیا تھا، جس کے بعد ندا یاسر کو مارننگ ٹی وی شوز میں بطور میزبان بہت پسند کیا گیا۔ یاسر نواز ٹی وی کے ساتھ ساتھ فلم کی دنیا میں بھی نام پیدا کرچکے ہیں۔

Related Posts