نارووال کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں نومولود بچہ اغوا کار عورت کے شاپر سے برآمد کر لیا گیا۔ ملزمہ نومولود کو کپڑے میں لپیٹنے کے بعد شاپر بیگ میں لے کر جا رہی تھی۔
ہسپتال کے سیکیورٹی گارڈ کو شاپر پر شک پڑا اور اس نے خاتون کو ہسپتال کے مین گیٹ سے آگے نہیں جانے دیا۔ فرض شناس سیکیورٹی گارڈ نے شاپر بیگ کو چیک کیا جس سے نومولود بچہ برآمد ہوا۔ اس پر خاتون کو حراست میں لے لیا گیا۔
اغوا کارملزمہ کا نام رخسانہ بی بی بتایا جاتا ہے۔ رخسانہ بی بی نے اعترافی بیان دیا ہے کہ میں نے بچہ ہسپتال کے ٹوائلٹ سے لیا ہے اور میں اس کو اپنے گھر لے کر جا رہی تھی۔مجھے یہ معلوم نہیں کہ یہ بچہ کس کا ہے۔
اس واقعے کی اطلاع نارووال سٹی پولیس کو دی گئی جس نے موقعے پر پہنچ کر اسے گرفتار کیا اور مقدمہ درج کرنے کے بعد اس واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیئے: گوادر کے قریب 3 کروڑ بیس لاکھ ڈالر کی منشیات برآمد۔