لاک ڈاؤن کے دوران سندھ حکومت کی کارکردگی پر نئے سوالات اُٹھ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس: سندھ حکومت کی کارکردگی پر نئے سوالات اُٹھ گئے
کورونا وائرس: سندھ حکومت کی کارکردگی پر نئے سوالات اُٹھ گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کورونا وائرس کے حوالے سے قائم کردہ کورونا ریلیف فنڈ کے ذریعے لاک ڈاؤن کے دوران  غریب عوام کی مدد کیلئے سندھ حکومت کی کارکردگی پر نئے سوالات اُٹھ گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تحریکِ انصاف کی رکنِ سندھ اسمبلی سدرہ عمران نے ماجد آغا کا ٹویٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ سندھ حکومت نے 6 ہزار روپے فی خاندان کے حساب سے صوبے بھر میں 1 لاکھ خاندانوں کی مدد کی۔

شیئر کردہ ٹویٹ کے مطابق ماجد آغا کہتے ہیں کہ مجموعی طور پر سندھ حکومت 60 کروڑ روپے استعمال کرتے ہوئے 1 لاکھ خاندانوں کا سہارا بنی۔ رقم براہِ راست عوام کے اکاؤنٹس میں منتقل کی گئی جس میں کسی تیسرے فریق کو شریک نہیں کیا گیا۔

ماجد آغا کے مطابق سندھ حکومت کی طرف سے جاری کردہ رقوم کی تفصیلات صوبائی حکومت کی محکمۂ زکوٰۃ و عشر کی ویب سائٹ پر ملاحظہ کی جاسکتی ہیں جبکہ ماجد آغا نے ٹوئٹر پر  بے نظیر معاونت کارڈ(گزارا الاؤنس) بھی شیئر کیا۔

کارڈ کو سامنے رکھتے ہوئے پی ٹی آئی رکنِ سندھ اسمبلی نے کہا کہ یہ کارڈ جون 2018ء میں ایکسپائر ہوگیا تھا اور پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے انہیں کورونا ریلیف اماؤنٹ ٹرانسفر کردیا۔ واہ، کیا کارکردگی ہے!انہوں نے اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کو بھی ٹیگ کیا۔ 

Related Posts