50کروڑ سےزائدکرپشن کرنےوالےکوسی کلاس جیل ملےگی،فروغ نسیم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

50کروڑ سےزائدکرپشن کرنےوالےکوسی کلاس جیل ملےگی،حکومت
حکومت کاکرپٹ لوگوں کےخلاف شکنجہ مزیدسخت کرنےکافیصلہ، وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ 50 کروڑ سے زائد کی کرپشن میں ملوث ملزم کو جیل میں سی کلاس ملے گی۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

حکومت کاکرپٹ لوگوں کےخلاف شکنجہ مزیدسخت کرنےکافیصلہ، وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ 50 کروڑ سے زائد کی کرپشن میں ملوث ملزم کو جیل میں سی کلاس ملے گی۔

 وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم کا وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتےہوئے کہناتھا کہ  قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں ترمیم متعارف کرائی جارہی ہے جس کے تحت 50 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا سامنا کرنے والے ملزم کو جیل کی ‘سی کلاس’ میں رکھا جائے گا۔

انہوں نےکہا کہ  حکومت ملکی معاملات کی بہتری کےلئے نئے قوانین متعارف کررہی ہے، عوام کو سستا اور فوری انصاف فراہم کرنا حکومت کا ایجنڈا اور وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہے جس کی وجہ سے اتحادی جماعتیں حکومت کے ساتھ کھڑی ہیں۔ 

 قوانین میں تبدیلیوں کا خاکہ پیش کرتے انہوں نے کہا کہ غریب پاکستانیوں کی سہولت کےلئے قوانین کوتبدیل کیاجارہاہے،بے نامی لین دین کے قوانین کوبھی بہترکیاجارہاہے،تارکین وطن کی جائیدادوں سے متعلق قوانین لارہے ہیں اور ماضی کے قوانین میں موجود سقم کوبھی دورکیاجارہاہے۔

فروغ نسیم کاکہناتھاکہ ہ کراچی کوسندھ سے الگ نہیں ہونے دیں گے،سستا اورفوری انصاف فراہم کرنا عمران خان کا ویژن ہے، لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی آرڈیننس بھی لا رہے ہیں، جووکیل اورجرمانہ ادانہیں کرسکتااس کےلئے بھی قوانین لارہے ہیں اس حوالےسےوکلا یا ریٹائرڈ ججزکاپینل بنایاجائےگا۔

مزیدپڑھیں: کراچی کی بہتری کے لیے وفاق کی مداخلت ضروری ہوگئی ہے۔آرٹیکل 149 نافذ کریں گے۔ وفاقی وزیر قانون

اس موقع پرمعاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کاکہناتھا کہ  پاکستان کے قومی معاملات میں سب متفق ہیں ، کشمیری پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں ،قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی کیلئے میڈیا اور تمام قوانین کے مطابق تبدیلی لائی جا رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار قیدیوں کو ‘سی کلاس’ دینے کی پیش کردہ ترمیم اپوزیشن جماعتوں کے لیے مخصوص نہیں، اس  قانون کا مقصد معاشرے میں توازن برقرار رکھنا ہے اور اس ترمیم سے حکومت کوئی فائدہ نہیں اٹھانے والی ہے۔

Related Posts