نئے وکلاء محنت اور مطالعے پر توجہ دے کر آگے بڑھ سکتے ہیں۔ نامزد چیف جسٹس

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
5560 روپے کا ایک کلو آٹا
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئے وکلاء محنت اور مطالعے پر توجہ دے کر آگے بڑھ سکتے ہیں۔ نامزد چیف جسٹس
نئے وکلاء محنت اور مطالعے پر توجہ دے کر آگے بڑھ سکتے ہیں۔ نامزد چیف جسٹس

عدالتِ عظمیٰ کے نامزد چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ نئے وکلاء محنت کرکے اور مطالعے پر توجہ دے کر ترقی کی طرف سفر جاری رکھ سکتے ہیں اور آگے بڑھ سکتے ہیں۔

نامزد چیف جسٹس آف پاکستان نے شہرِ قائد میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی عدالتوں کی حالتِ زار پر افسوس ہوتا ہے، ایک چیمبر میں 4 سے 5 ججز بیٹھتے ہیں جو ہمارے وقتوں میں نہیں ہوا کرتا تھا۔

جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ عدلیہ سمیت ملک کے ہر شعبے میں مسائل ہو سکتے ہیں جو پریشانی کی بات نہیں، ہم ملک بھر کے مسائل حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

کراچی بار ایسوسی ایشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میرے والد بھی بار کے رکن تھے، میں بھی کراچی بار کا ممبر رہا، بار سے منسلک تمام تر مسائل 21 دسمبر سے حل کرنا شروع کردیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وکیل یا جج کے طور پر میں نے اپنی ذمہ داریوں سے کبھی پہلو تہی نہیں کی، ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے کراچی بار آئین اور قانون کے معاملات میں کردار ادا کرے گی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس کی تقرری کے لیے حکومت نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا، نوٹیفیکیشن کے مطابق جسٹس گلزار احمد نئے چیف جسٹس آف پاکستان ہوں گے۔

حکومت کی طرف سے 4 روز قبل جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق عدالتِ عظمیٰ کے سینئر ترین جج جسٹس گلزار احمد 21 دسمبر کو چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد حلف اٹھائیں گے۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ 20 دسمبر کو ریٹائر ہوجائیں گے جن کے بعد جسٹس گلزار احمد چیف جسٹس آف پاکستان کے طور پر عہدہ سنبھالیں گے اور سپریم کورٹ سمیت تمام ماتحت عدالتوں کی سربراہی کریں گے۔

مزید پڑھیں:  نئے چیف جسٹس آف پاکستان  کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری

Related Posts