لاہور میں گیس سلنڈر دھماکہ: ایک شخص جاں بحق، 6 افرادشدید زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

2 injured in firing incident in karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں گیس سلنڈر دھماکا ہوا، دھماکے کے باعث ایک شخص جاں بحق ہو گیاجبکہ چھ افراد شدید زخمی ہوگئے۔

لاہور کے نواحی علاقے ٹاؤن شپ میں دھماکے کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں : دعا منگی کی رہائی20 لاکھ روپے تاوان کی ادائیگی کے بعد عمل میں آنے کا انکشاف

جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

سی سی پی او ذوالفقار احمد کا کہنا تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا سلنڈر پھٹنے کے باعث ہواہے۔ دھماکا اے سی کی دکان کے باہر پیش آیا، پولیس کی بھاری نفری دھماکے کے مقام پر موجود ہے۔

Related Posts