سپریم کورٹ: نئے چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سپریم کورٹ: نئے چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری
سپریم کورٹ: نئے چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس کی تقرری کے لیے حکومت نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے، نوٹیفیکیشن کے مطابق جسٹس گلزار احمد نئے چیف جسٹس آف پاکستان ہوں گے۔

عدالتِ عظمیٰ کے سینئر ترین جج جسٹس گلزار احمد 21 دسمبر کو چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد حلف اٹھائیں گے۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ 20 دسمبر کو ریٹائر ہوجائیں گے جن کے بعد جسٹس گلزار احمد چیف جسٹس آف پاکستان کے طور پر عہدہ سنبھالیں گے اور سپریم کورٹ سمیت تمام ماتحت عدالتوں کی سربراہی کریں گے۔

صدرِپاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے آئینِ پاکستان کے تحت حاصل اختیار استعمال کرتے ہوئے  آج باضابطہ طور پر جسٹس گلزار احمد کو چیف جسٹس آف پاکستان بنانے کی منظوری دی۔

جسٹس گلزار احمد کی حلف برداری کی تقریب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوگی۔ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی ان سے حلف لیں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ کے نامزد چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ملک کی سماجی اور معاشی ترقی کیلئے خواتین کا آگے بڑھنا ناگزیر ہے ،خواتین کی ترقی کے حوالے سے سیمینارز اور کانفرنسزکا انعقاد خوش آئند ہے لیکن 10کروڑ سے زائد آبادی خاص توجہ چاہتی ہے،ہماری عدلیہ کا ایک پہلو یہ ہے کہ یہاں کافی خواتین ججز موجود ہیں۔

تیسری ویمن ججز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس گلزار احمد نے 29 نومبر کو کہا کہ نصابی اقدامات کے ساتھ ساتھ خواتین کو معاشرے میں آگے لانے کیلئے عملی اقدامات کی بھی ضرورت ہے،ملک کی سماجی اور معاشی ترقی کیلئے خواتین کا آگے بڑھنا ناگزیر ہے ،10کروڑ سے زائد آبادی خاص توجہ چاہتی ہے۔

مزید پڑھیں: ملک کی  ترقی کیلئے خواتین کا آگے بڑھنا ناگزیر ہے، جسٹس گلزار احمد

Related Posts