ورلڈ کپ کیلئے پاکستان اور آسٹریلیا کا مقابلہ، شنیرا اکرم کس کا ساتھ دیں گی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ورلڈ کپ کیلئے پاکستان اور آسٹریلیا کا مقابلہ، شنیرا اکرم کس کا ساتھ دیں گی؟
ورلڈ کپ کیلئے پاکستان اور آسٹریلیا کا مقابلہ، شنیرا اکرم کس کا ساتھ دیں گی؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ٹی 20 ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل آج شام کو کھیلا جائے گا جس کے متعلق سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کا بیان سامنے آگیا۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے  کہا کہ مجھے زیادہ خوشی پاکستان کی جیت پر ہوگی کیونکہ کرکٹ کا جنون رکھنے والا ملک جیتے گا۔ ورلڈ کپ پاکستان آیا تو پاکستانی قوم کا خواب پورا ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

بابر اعظم اسٹامپ پیپر پر سیاست میں حصہ نہ لینے کا عہد کریں۔قادر پٹیل

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ انگلینڈ کو سیمی فائنل میں شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا

ہمارا مومنٹم شروع سے بنا ہوا ہے، ہم یہاں جیت کیلئے ہیں، ایرون فنچ

واضح رہے کہ رواں ہفتے ہی پاکستان اور آسٹریلیا کے سیمی فائنل میں متوقع مقابلے کے پیشِ نظر سوشل میڈیا پر یہ سوال پوچھا گیا کہ آسٹریلین نژاد پاکستانی شہری شنیرا اکرم کس کا ساتھ دیں گی؟ شنیرا اکرم نے کہا کہ اگر آسٹریلیا جیتا، تب بھی مجھے خوشی ہوگی۔ 

قبل ازیں ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ویسٹ انڈین ٹیم برائن لارا نے پیشگوئی کی کہ پاکستان آج ہونے والے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ جائے گا۔آسٹریلیا ایک خطرناک ٹیم ثابت ہوسکتی ہے لیکن پاکستان کی صلاحیتیں کسی سے کم نہیں۔ 

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ویسٹ انڈیز کے سابق اسٹار بیٹسمین برائن لارا نے سیمی فائنل میں پاکستان کی جیت کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی بیٹنگ اور بالنگ میں اس قدر صلاحیت رکھتے ہیں کہ فائنل میں پہنچ جائیں گے۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقابلِ شکست ثابت ہونے والی قومی کرکٹ ٹیم اور آسٹریلیا ایک دوسرے سے سیمی فائنل میچ میں آج ٹکرائیں گے جبکہ گرین شرٹس نے کینگروز کو شکست دینے کی ٹھان لی۔آسٹریلین ٹیم بھی جیت کیلئے پر عزم ہے۔ 

آج سیمی فائنل کیلئے پاکستان کی قیادت بابر اعظم کریں گے تاہم سیمی فائنل سے قبل پاکستان کے 2 کھلاڑی فلو کا شکار ہو گئے، تاہم دوپہر میں یہ مسئلہ حل ہوتا نظر آیا جب میڈیکل پینل نے شعیب ملک اور محمد رضوان کو فٹ قرار دے کر آج کا میچ کھیلنے کی اجازت دی۔ 

 

Related Posts